Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2019

ایک بات پوچھوں ۔۔۔۔۔۔۔ مارو گے تو نہیں ؟

یوں تواس قوم کی غیرت، انصاف ،ایمان داری اوراخلاقیات کا جنازہ تو   نکل ہی چکا ہے لیکن جب سے کشمیرمیں بھارت ہٹ دھرمی سے داخل ہوگیا ہے اورپاکستانی عوام اپنے تمام تر مصائب کے باوجود ان کی آواز بلند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے اوراس تحریک میں روز بروز شدت آرہی ہے تو اسی دوران دو حیرت انگیز واقعات؛ توجہ ہٹائو مہم؛ کے طور پر سامنے آئے ہیں ایک تو یہ خبر تبدیلی کے سب دعووں کو چکنا چور کرتی ہوئی بم بن کر گری کہ حکومت نے چند کاروباری حضرات کے تین سو ارب کے لگ بھگ قرضے معاف کر دئیے ہیں۔ دوسری جانب پولیس کی دہشت گردی سے معصوم اور بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کا معاملہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔  ایک ایسے وقت میں جب پوری قوم کشمیر کے لیے ایک پیج پر ہے۔ قرضے معاف کرنے کا شوشہ چھوڑا گیا اورپھر اس کے بعد ایک ذہنی مریض صلاح الدین کو معمولی سی حرکت پر انتہائی بہیمانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا اوراس کے بعد روزایک نیا واقعہ اورنیا سلسلہ تاکہ اس قوم کو صرف اپنی پڑی رہے کہیں ان میں شعور پیدا نہ ہوجائے۔ حال ہی میں ایک میڈیا گروپ نے ڈیڑھ سوملازمین کو فارغ کیا جس کے نتیجے میں...

جوع سطاں ملک و ملت را فنا ست کشمیرمیں نسل کشی کرنے پرمودی کوایوارڈ

  اگست کے مہینے میں کشمیرسےمحبت کرنے والے پاکستانیوں کی دو بار روح چھلنی ہوئی ۔ایک جب پانچ تاریخ کو بھارتی فوج کشمیر میں داخل ہوئی اور بھارتی پارلیمنٹ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ہم دیکھتے رہ گئے ۔ دوسرا جب بھارتی گجرات میں ھزاروں مسلمانوں کے قاتل ،بلوچستان میں دھشتگردی کو فروغ دینے والے اور اب کشمیری عوام کی نسل کشی کرنے والے انتہا پسند نریندرمودی کو امریکیوں کی پروردہ آل سعود کے بادشاہ کی طرف سے سعودی عرب کا سب سے بڑا سول ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس وقت یہ شعرذہن میں گردش کرنے لگا۔ سجدہ خالق سے بھی ابلیس سے یارانہ بھی حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا تقریباً ایک ماہ ہونے کو آیا بجائے اس کے امت مسلمہ کی جانب سے کشمیر کی لیے کوئی عملی قدم اٹھایا جاتا کوئی اتحاد کا مظاہرہ کیا جاتا بلکہ یہاں تو ظلم کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ اس منظر کو دیکھ کر مجھے کئی سوالات کے جوابات مل گئے۔ میں بہت سوچتی تھی کہ وہ کیسے مسلمان ہوں گے جنہوں نے اس وقت یزید کا ساتھ دیا ہوگا؟  آج عرب کے بادشاہوں کو دیکھ کر یقین آگیا کہ تب بھی ایسے ہ...