میں نے فیس بک پر ایک پوسٹ پڑھی تو وہ مجھے بہت اچھی لگی اور مجھے اپنے نئے کالم کے لیے ایک اچھا عنوان بھی مل گیا وہ کچھ یوں تھی ۔ ؛اگر خواتین کو لگتا ہے کہ مرد ان پر ظلم کرتے ہیں تو بطور ماں اپنے بیٹوں کی بہترین تربیت کریں! اگر غور کیا جائے تو یہ بہت گہری بات ہے کیوں کہ اکثرخواتین ہر وقت شوہر کے مظالم کا تذکرہ کرتی ہیں کوئی سخت رویے سے نالاں ہے تو کوئی دوسری عورتوں میں دلچسپی لینے پر ناراض ۔ کچھ خواتین کو یہ بھی شکایت ہے کہ مرد ان پر ہاتھ اٹھاتے ہیں اوربہت بری زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر ایسا ہے اور واقعی ہم مرد کے رویے میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو کیوں نا اس مشن کا آغاز اپنے بیٹوں کی تربیت سے کیا جائے ! اس مسئلے کا واحد حل یہی ہے کہ مائیں اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ خواتین پر ہاتھ اٹھانے کا سوچیں بھی نہیں۔ یقین مانیں اگر مائیں بچپن سے ہی اپنے بیٹے کو عورت کی عزت کرنا سکھائیں گی تو وہ مرد بڑا ہو کر ضرورعورت کی قدر کرے گا ۔ ماں بیٹے کو سکھا دے کہ کسی کی بہن بیٹی پر غلط نگاہ نہیں ڈالنی تو وہ نوجوان ضرور سب خواتین کا احترام کرے گا۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ ...