آمنہ میری بہت اچھی دوست تھی اس نے ہم سب کو اپنے گھرعید ملن پارٹی کے لیے مدعوکر رکھا تھا وہاں ہم سب سہیلیوں کے علاوہ ایک اورلڑکی بھی موجود تھی آمنہ نے اس کا تعارف کروایا کہ یہ ایمن ہے جو ان کے ساتھ والے گھر میں رہتی ہے،خیر کچھ دیر میں ہم سب گھل مل گئے لیکن ایمن سے سلام دعا کے علاوہ زیادہ بات چیت نہیں ہوسکی۔ اس لڑکی کے چہرے کے تاثرات بھی کچھ اچھے نہ تھے۔کھانے پینے سے فارغ ہوئے تو آمنہ کی امی نے ہم سب کو عیدی دی جو ہم سب نے خوشی سے وصول کی لیکن جونہی آنٹی نے ایمن کو پیار کیا اور عیدی دی تو وہ بہت بدتمیزی سے بولی مجھے نہیں چاہیے آپ کی عیدی اپنے پاس رکھیں، مجھے کسی کی کوئی ضرورت نہیں مجھے یہاں آنا ہی نہیں چاہیے تھا آپ سب بہت برے ہیں میں سب لوگوں سے نفرت کرتی ہوں۔میں یہ سب حیرت سے دیکھ رہی تھی کہ کتنی بدتمیز لڑکی ہے اور کتنا حوصلہ ہے ان لوگوں کا جو پھر بھی اسے برداشت کر رہے ہیں خیر آمنہ نے اسے پیار سے سمجھا کر بٹھا دیا اور مجھے آنکھوں ہی آنکھوں میں اشارہ کیا میں سمجھ گئی کہ وہ ابھی بات نہیں کرنا چاہتی ۔خیر کچھ دیر میں ہم وہاں سے واپس آگئے۔ واپسی میں استاد جی سے ملا...