Skip to main content

Posts

Showing posts with the label عنبر نامہ

با پ ہی وہ ہستی ہے جس کےدم سے ساری مستی ہے

عید کی آمد قریب تھی ہم سب نے اپنی تیاری مکمل کرلی تھی مگر ابا جان نے اپنے لیے ابھی تک کچھ بھی نہیں خریدا تھا ہماری ساری فرمائشیں تقریباً پوری ہوچکی تھیں بس جوتے لینا باقی تھے۔ رات بہت دیر تک ہم خریداری کرتے رہے مگر ابا جان کو کوئی جوتا پسند نہیں آیا وہ بس جوتا اٹھاتے قیمیت دیکھتے اور واپس رکھ دیتے جبکہ ہم سب نے اپنی پسند کے جوتے خرید لیے۔لیکن ابا جان اسی طرح  واپس آگئے مجھے بڑی حیرانی ہوئی کہ ابا جان کو کوئی چیز کیوں پسند نہیں آرہی صبح فجر کی نماز کے بعد چہل قدمی کرتے ہوئے استاد جی سے ملاقات ہوگئی میں نے ان سے پوچھا کہ عید کی تیاری کے وقت ابا جان کا رویہ بہت عجیب ہوتا ہے وہ اپنے لیے کچھ خریدتے ہی نہیں جب بھی پوچھو تو کہتے ہیں کچھ پسند نہیں آیا استاد جی زیر لب مسکرائے اور ایک نظم سنائی ۔ ‘ باپ ہی وہ ہستی ہے ! جس کے دم سے ساری مستی ہے ’ جو چیز ہمارے لیے بہت ہی مہنگی ہے پرایک باپ کی محبت کے آگے بڑی سستی ہے جب زمانے کی دھوپ ہم کو ڈستی ہے وہیں اس کی شفقت رحمت بن کر برستی ہے باپ بڑی نعمت ہے اولاد کے واسطے یہ چھن جائے تو ساری دنیا ہم پہ ہنستی ہے۔ اس ک...

زندگی کی دعا اس لیے کہ عبرت بنا رہے

عصر کے بعد استاد جی کے ساتھ چہل قدمی اور ان کی حکمت بھری گفتگو جاری تھی کہ ایک دم انہوں نے مجھ سے پوچھا کیا تم نے ایسا بدنصیب شخص دیکھا ہے جو ایک سمجھ میں نہ آنے والی اذیت ناک بیماری میں مبتلا ہے اورلوگ اس کی مشکل آسان ہونے کے دعائیں کرنے کی بجائے اس کی زندگی کی دعا محض اس لیےکررہے ہیں کہ وہ تا حشرعبرت کی تصویر بنا رہے؟ میں سوچ میں پڑ گئی ، الآمان الحفیظ اس سوچ سے ہی روح کانپ جاتی ہے کہ لوگ آخر اس کو اذیت میں مبتلا دیکھ کر کیوں سکون محسوس کر رہے  ہیں ؟ بے شک دنیا فانی ہے ، کسی نے یہاں نہیں رہنا ،موت دنیا کا وہ سچ ہے جس سے کسی کو انکار نہیں۔  رب کائنات ارشاد فرماتے ہیں”تم جہاں کہیں بھی رہو موت تم کو پالے گی اگر چہ تم مضبوط قلعوں میں بند ہو(النساءآیت نمبر ۸۷) سورت اعراف میں ارشاد خداوندی ہے ہرگروہ کے لئے موت کا ایک وقت مقرر ہے جب ان کا وقت آجاتا ہے تو نہ ایک ساعت آگے جاتا ہے اور نہ ایک ساعت پیچھے۔ سورہ جمعہ میں ارشادی باری تعالی ہے ”آپ فرمادیجئے؛جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تمہیں آ پکڑے گی پھر تم اس ذات کی طرف لوٹائے جاو گے جو ہر پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والی ...

عبادت میں شامل اگر ہو نمائش ۔۔۔ تو رب سے کس بات کی ستائش

رمضان المبارک کی پرنورساعتوں کا آغاز ہوتے ہی ظاہراورباطن کا سارا ماحول ایک دم تبدیل ہوجاتا ہے ہربندے کی ایک ہی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ عبادت اورسخاوت کرلے ،مگرساتھ ہی ساتھ یہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنے عزیزو اقارب کو رمضان میں بلا کر بہترین افطاری کرائی جائے۔یہی خواہش ذہن میں تھی تو سوچا کیوں کہ اس بار استاد جی کو بھی مدعو کر لوں ۔انہیں دعوت دینے کی غرض سے ملاقات کے لیے جانا ہوا تو وہ قرآن پڑھنے میں مصروف تھے جب وہ فارغ ہوئے تو مسکرا کر میری جانب دیکھا   گویا میرے دل کی بات جان گئے ہوں۔میں نے زیادہ تمہید باندھے بغیر بس اتنا ہی کہا کہ استاد جی میرا جی چاہتا ہے کہ جمعۃ المبارک کا روزہ آپ میرے گھر پر افطار کریں اور بھی بہت سے لوگ مدعو ہیں، مجھے بہت خو شی ہوگی۔میری بات سن کر استاد جی بولے بچہ جی ! ‘توُ آگے نکل گئی مجھ سے ، بس سادگی اختیار کرنا ’ استاد جی افطار پر تشریف لائے میں نے انواع و اقسام کے پکوان تیار کر رکھے تھے ۔استاد جی نے دستر خوان کی طرف دیکھا اور ایک لمبی سانس لے کر بولے ماشا اللہ ،اللہ تعالیٰ قبول کرے اور رزق میں برکت دے ۔استاد جی نے افطار میں صرف سادہ پ...

میرا کالم میری مرضی

آج کل ہرطرف خواتین ڈے کے موقع پرنکالی جانے والی عورتوں کی ایک ریلی کے چرچے ہیں جس میں انہوں نے اپنے نہایت عجیب و غریب اورغیر فطری مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ان پلے کارڈ پر لکھے مطالبات سے عورتیں محروم تو لگ رہی تھیں مگر فہم و فراست سے اور عورت ہونے کے عظیم منصب سے جو اللہ نے انہیں عطا کیا ہے۔۔انہوں نے نہ تو جانے عورتوں سے کس بات کا بدلہ لیا ہے کہ ان کو ان کے منصب سے ہی گرا دیا۔یہ بلاشبہ ایک سازش اور بڑی مذموم کوشش ہے اورپرسکون معاشرے کو ہیجان میں مبتلا کرنے کی ناکام سعی ہے۔میں نے تو دیکھا ہے کہ اس کو مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کسی بھی حلقے کی جانب سے ان مطالبات کو یا اس قسم کی ریلی کو ایک فیصد بھی پذیرائی نہیں ملی۔ مجھے تو لگتا ہے کہ اس مارچ میں شریک خواتین کو صرف آزادانہ ماحول چاہیے جس کی اجازت ہمارا معاشرہ نہیں دیتا۔ان کے مطالبات سے صرف جنسی واہیاتی کے علاوہ کچھ واضح نہیں ہوتا۔ان کے کسی بھی مطالبے سے ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ خواتین کے حقوق چاہتی ہیں۔اگر خواتین مارچ دیکھنا ہی ہے تو کشمیری ماؤں بہنوں کی ریلی دیکھیں جنہوں نے ا...