یوں تو اس کالم کا عنوان ہی یہ سمجھنے کے لیے کافی ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم کی کیا اہمیت اور افادیت ہے لیکن یہ صرف ایک عنوان نہیں بلکہ یہ ہمارے نظام اور سماج کے منہ پرایک زناٹے دار تھپڑ ہے کہ جو لگتا تو ہے مگر درد اور ندامت کا احساس پیدا نہیں کرتا ۔ یہی ہمارے مردہ ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ میرے شوہر کو کسی کام کے سلسلے میں سیکرٹریٹ جانا پڑگیا تو انہوں نے رش سے بچنے کے لیے گاڑی نکالنے کےبجائے رکشہ پر جانا مناسب سمجھا ،انہوں نے رکشہ کو اشارہ کیا اور جب رکشہ قریب آیا تو اس کے پیچھے یہ عنوان لکھا تھا۔ رکشہ ڈرائیور ماہر تعلیم ۔۔۔۔۔۔ محمد سلیم کوئی اور ہوتا تو خاموشی سے بیٹھ جاتا مگر چونکہ شاہد صاحب اس معاشرے کے حساس شہری ہیں اور ان کے دادا پروفیسر عمر الدین علی گڑھ یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے ڈین اورعلامہ اقبال کے قریبی ساتھی تھے جن کی کتابیں اج بھی یورپ کی کئی یونیورسٹیوں میں پڑھائی جاتی ہیں لیکن ہمارے ملک میں اس کی قدر نہیں ہوسکی۔ اوریہی علم دوستی انہیں ورثے میں ملی ہے۔ جس کے سبب رکشے پر لکھے اس عنوان سے انہیں بہت تکلیف ہوئی اور اپنے سفر کے دوران انہوں...