Skip to main content

Posts

ہر نفرت کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے

آمنہ میری بہت اچھی دوست تھی اس نے ہم سب کو اپنے گھرعید ملن پارٹی کے لیے مدعوکر رکھا تھا وہاں ہم سب سہیلیوں کے علاوہ ایک اورلڑکی بھی موجود تھی آمنہ نے اس کا تعارف کروایا کہ یہ ایمن ہے جو ان کے ساتھ والے گھر میں رہتی ہے،خیر کچھ دیر میں ہم سب گھل مل گئے لیکن ایمن سے سلام دعا کے علاوہ زیادہ بات چیت نہیں ہوسکی۔ اس لڑکی کے چہرے کے تاثرات بھی کچھ اچھے نہ تھے۔کھانے پینے سے فارغ ہوئے تو آمنہ کی امی نے ہم سب کو عیدی دی جو ہم سب نے خوشی سے وصول کی لیکن جونہی آنٹی نے ایمن کو پیار کیا اور عیدی دی تو وہ بہت بدتمیزی سے بولی مجھے نہیں چاہیے آپ کی عیدی اپنے پاس رکھیں، مجھے کسی کی کوئی ضرورت نہیں مجھے یہاں آنا ہی نہیں چاہیے تھا آپ سب بہت برے ہیں میں سب لوگوں سے نفرت کرتی ہوں۔میں یہ سب حیرت سے دیکھ رہی تھی کہ کتنی بدتمیز لڑکی ہے اور کتنا حوصلہ ہے ان لوگوں کا جو پھر بھی اسے برداشت کر رہے ہیں خیر آمنہ نے اسے پیار سے سمجھا کر بٹھا دیا اور مجھے آنکھوں ہی آنکھوں میں اشارہ کیا میں سمجھ گئی کہ وہ ابھی بات نہیں کرنا چاہتی ۔خیر کچھ دیر میں ہم وہاں سے واپس  آگئے۔ واپسی میں استاد جی سے ملا...

با پ ہی وہ ہستی ہے جس کےدم سے ساری مستی ہے

عید کی آمد قریب تھی ہم سب نے اپنی تیاری مکمل کرلی تھی مگر ابا جان نے اپنے لیے ابھی تک کچھ بھی نہیں خریدا تھا ہماری ساری فرمائشیں تقریباً پوری ہوچکی تھیں بس جوتے لینا باقی تھے۔ رات بہت دیر تک ہم خریداری کرتے رہے مگر ابا جان کو کوئی جوتا پسند نہیں آیا وہ بس جوتا اٹھاتے قیمیت دیکھتے اور واپس رکھ دیتے جبکہ ہم سب نے اپنی پسند کے جوتے خرید لیے۔لیکن ابا جان اسی طرح  واپس آگئے مجھے بڑی حیرانی ہوئی کہ ابا جان کو کوئی چیز کیوں پسند نہیں آرہی صبح فجر کی نماز کے بعد چہل قدمی کرتے ہوئے استاد جی سے ملاقات ہوگئی میں نے ان سے پوچھا کہ عید کی تیاری کے وقت ابا جان کا رویہ بہت عجیب ہوتا ہے وہ اپنے لیے کچھ خریدتے ہی نہیں جب بھی پوچھو تو کہتے ہیں کچھ پسند نہیں آیا استاد جی زیر لب مسکرائے اور ایک نظم سنائی ۔ ‘ باپ ہی وہ ہستی ہے ! جس کے دم سے ساری مستی ہے ’ جو چیز ہمارے لیے بہت ہی مہنگی ہے پرایک باپ کی محبت کے آگے بڑی سستی ہے جب زمانے کی دھوپ ہم کو ڈستی ہے وہیں اس کی شفقت رحمت بن کر برستی ہے باپ بڑی نعمت ہے اولاد کے واسطے یہ چھن جائے تو ساری دنیا ہم پہ ہنستی ہے۔ اس ک...

زندگی کی دعا اس لیے کہ عبرت بنا رہے

عصر کے بعد استاد جی کے ساتھ چہل قدمی اور ان کی حکمت بھری گفتگو جاری تھی کہ ایک دم انہوں نے مجھ سے پوچھا کیا تم نے ایسا بدنصیب شخص دیکھا ہے جو ایک سمجھ میں نہ آنے والی اذیت ناک بیماری میں مبتلا ہے اورلوگ اس کی مشکل آسان ہونے کے دعائیں کرنے کی بجائے اس کی زندگی کی دعا محض اس لیےکررہے ہیں کہ وہ تا حشرعبرت کی تصویر بنا رہے؟ میں سوچ میں پڑ گئی ، الآمان الحفیظ اس سوچ سے ہی روح کانپ جاتی ہے کہ لوگ آخر اس کو اذیت میں مبتلا دیکھ کر کیوں سکون محسوس کر رہے  ہیں ؟ بے شک دنیا فانی ہے ، کسی نے یہاں نہیں رہنا ،موت دنیا کا وہ سچ ہے جس سے کسی کو انکار نہیں۔  رب کائنات ارشاد فرماتے ہیں”تم جہاں کہیں بھی رہو موت تم کو پالے گی اگر چہ تم مضبوط قلعوں میں بند ہو(النساءآیت نمبر ۸۷) سورت اعراف میں ارشاد خداوندی ہے ہرگروہ کے لئے موت کا ایک وقت مقرر ہے جب ان کا وقت آجاتا ہے تو نہ ایک ساعت آگے جاتا ہے اور نہ ایک ساعت پیچھے۔ سورہ جمعہ میں ارشادی باری تعالی ہے ”آپ فرمادیجئے؛جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تمہیں آ پکڑے گی پھر تم اس ذات کی طرف لوٹائے جاو گے جو ہر پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والی ...

اخلاقی اقدار کا جنازہ۔۔۔ کون بھگتے گا خمیازہ

کل بازار جانا ہوا تو راستے میں کئی عجیب چیزیں دیکھنے کو ملیں، کہیں اکیلی جاتی لڑکیوں کے ساتھ لڑکے مستی کرتے نظر آئے تو کہیں بوڑھے سبزی فروش سے ایک عورت بھائو تائو پرتلخ کلامی کررہی تھی۔ تھوڑا آگے دیکھا تو بائیک والا اور گاڑی والا آپس میں دست و گریباں تھے۔  کپڑوں کی دکان میں داخل ہوئی تو ایک بیٹی اپنی ماں سے نہایت بدتمیزی سے بات کرتی نظر آئی باہر نکلی تو شورمچا تھا ایک چورکسی لڑکی کا پرس لے کر بھاگ گیا اوروہ چِلاّ رہی تھی ۔اس ایک گھنٹے میں دل اتنا گھبرایا کہ کچھ خریدے بغیر ہی واپس آگئی۔آتے ہوئے سوچا استاد جی سے ملاقات ہوجائے۔ وہ اپنے صحن میں مرغیوں کو دانہ ڈالتے نظر آئے۔مجھے بڑی حیرت تھی جب بھی دیکھو یا تو نماز قرآن یا تدریس یا کوئی اور مشغلہ کبھی ٹی وی اور موبائیل کو ان کے قریب نہیں دیکھا ۔ استاد جی کو سلام کہنے کے بعد ادھر  ہی چارپائی پر بیٹھ گئی اور بے ساختہ پوچھا۔ استاد جی ایک بات سمجھ نہیں آتی زمانہ کہاں سے کہاں چلا گیا ہے آج کل تو کوئی بھی انٹرنیٹ ٹی وی اور موبائیل کے بغیر نہیں رہ سکتا پھر پرانے وقتوں میں لوگ ان چیزوں کے بغیر کیسے رہ لیتے تھے؟ استاد...

عبادت میں شامل اگر ہو نمائش ۔۔۔ تو رب سے کس بات کی ستائش

رمضان المبارک کی پرنورساعتوں کا آغاز ہوتے ہی ظاہراورباطن کا سارا ماحول ایک دم تبدیل ہوجاتا ہے ہربندے کی ایک ہی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ عبادت اورسخاوت کرلے ،مگرساتھ ہی ساتھ یہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنے عزیزو اقارب کو رمضان میں بلا کر بہترین افطاری کرائی جائے۔یہی خواہش ذہن میں تھی تو سوچا کیوں کہ اس بار استاد جی کو بھی مدعو کر لوں ۔انہیں دعوت دینے کی غرض سے ملاقات کے لیے جانا ہوا تو وہ قرآن پڑھنے میں مصروف تھے جب وہ فارغ ہوئے تو مسکرا کر میری جانب دیکھا   گویا میرے دل کی بات جان گئے ہوں۔میں نے زیادہ تمہید باندھے بغیر بس اتنا ہی کہا کہ استاد جی میرا جی چاہتا ہے کہ جمعۃ المبارک کا روزہ آپ میرے گھر پر افطار کریں اور بھی بہت سے لوگ مدعو ہیں، مجھے بہت خو شی ہوگی۔میری بات سن کر استاد جی بولے بچہ جی ! ‘توُ آگے نکل گئی مجھ سے ، بس سادگی اختیار کرنا ’ استاد جی افطار پر تشریف لائے میں نے انواع و اقسام کے پکوان تیار کر رکھے تھے ۔استاد جی نے دستر خوان کی طرف دیکھا اور ایک لمبی سانس لے کر بولے ماشا اللہ ،اللہ تعالیٰ قبول کرے اور رزق میں برکت دے ۔استاد جی نے افطار میں صرف سادہ پ...

اپنے من میں ڈوب کر تلاش کر اس کی جس نے یہ عزت بنائی

موجودہ ملکی حالات، روزبروزبڑھتی مہنگائی اوربحیثت قوم دنیا میں اپنی نا قدری جیسے کئی عوامل کے باعث دل بہت اداس تھا اسی کیفیت میں بوجھل قدموں کے ساتھ استاد جی کی طرف جانا ہوا تو وہ سادہ روٹی پرشکراوردیسی گھی ڈال کر کھا رہے تھے میں نے کہا استاد جی کیا بات ہے آج توموجیں ہو رہی ہیں۔استاد جی نے ایک نظر مجھے دیکھا اورسر جھکا لیا لیکن کچھ بولے نہیں۔ میں نے دوبارہ استاد جی کو پکارا انہوں نے سراٹھایا توان کی پلکوں کے نیچے نمی تیر رہی تھی۔ وہ بھاری آواز میں بولے   ‘بچہ جی ، ایک میرے رب کی ذات  ہے جوعزت کے ساتھ روٹی دیتی ہے باقی تو سب رسوائی رسوائی ہے’۔   میں نے حیرت سے پوچھا استاد جی روٹی تو سب کھاتےہیں اس میں عزت ذلت والی کیا بات ہے؟ کہنے لگے عزت والا رزق حلال ہے جواللہ تعالی اپنے بندوں کو دیتا ہے اور اس کو کھانے والا اسے ذہنی سکون اورعزت سے کھاتا ہے‘ تو بس اس رزق کی تلاش کر’۔ بچہ جی وہ بھی کوئی روٹی ہوئی   جسے کھانے کے بدلے بندوں کا شکر ادا کرنا پڑے یا جیل جانے کا ڈر ہو یا پھرایروں غیروں کی خوش آمد درکار ہو۔   اقبال نے کیا خوب کہا ہے؛ اے طائرِلاہُوتی اُس ر...

رمضان کا مہینہ روح کی آکسیجن کا خزینہ

جیسے جیسے رمضان کی آمد قریب ہورہی ہے،دل کی حالت عجیب ہورہی ہے،ایسا لگتا ہےکہ وقت کم ہےاور بہت سے کام کرنا باقی ہیں ۔ کچھ سمجھ نہیں آرہا رمضان کی تیاری کیسےشروع کریں؟ استاد جی سے رہنمائی لینےکا ارادہ کیا تووہ نہرکنارے بیٹھےملے۔ مجھےدیکھ کرمسکرانے لگے گویا میری سوالیہ نظریں بھانپ گئے ہوں۔ میرے کچھ پوچھنےسے پہلے نہرکی طرف اشارہ کرکے بولےاس مچھلی کو دیکھو تھوڑی تھوڑی دیربعد اوپرآکرآکسیجن لیتی ہے پھراپنی دنیا میں چلی جاتی ہے کیا اس کواپنی دنیا میں آکسیجن نہیں ملتی؟ شائد یہ اپنے رب کا شکرادا کرنے پانی کی سطح پرآتی ہے۔ بچہ جی ! ہمیں بھی یہ آکسیجن حاصل کرنے کا موقع دن میں پانچ بارنمازکی صورت میں ملتا ہے۔ لیکن ہم دنیا کی رنگینیوں میں اتنا مگن ہیں کہ اس طرف نہیں جاتےاوراپنی روح کوآکسیجن سے محروم رکھتے ہیں۔اس کمی کوپورا کرنے کے لیےمیرے رب نے رمضان کا تحفہ دیا ہے جس میں سب سے پہلے توشیطان کوقید کردیا جاتا ہے پھراللہ اپنی رحمتوں کی سیل لگا دیتا ہے۔وہ اپنے بندوں کی نیکی اورعبادات کے بدلے آکسیجن کی مقدارمیں غیرمعمولی اضافہ کردیتا ہے۔ ایک مہینہ کے لگاتار روزے اورعبادت انسان کو سفید چادرکی ط...